عمان خلیجی سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا
خلیجی مشاورتی سربراہی اجلاس میں کسی بھی سطح پر نمائندگی نہیں کرے گا، فیصلے کی وجوہات نہیں بتائیں۔ ذرائع
April 28, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
جدہ : خلیجی ذرائع نےبتایا ہے کہ عمان آج جدہ میں ہونے والے خلیجی سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔
خلیجی ذرائع کے مطابق سلطنتِ عمان سعودی عرب کے شہر جدہ میں آج منعقد ہونے والے خلیجی مشاورتی سربراہی اجلاس میں کسی بھی سطح پر نمائندگی نہیں کرے گی۔
ذرائع نے اس فیصلے کی وجوہات نہیں بتائیں، ایسے وقت میں جب خلیج تعاون کونسل کے دیگر ممالک خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال اور مشترکہ امور پر غور کے لیے اجلاس کر رہے ہیں۔