ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کی درخواست کی ہے ، ٹرمپ کا دعویٰ

ایران نے ابھی ہمیں مطلع کیا ہے وہ 'تباہی کی حالت' میں ہیں ، سوشل میڈیا پر بیان

               
April 28, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے باضابطہ طور پر امریکہ کو مطلع کیا ہے کہ وہ اس وقت “تباہی کی حالت” میں ہے اور اس نے امریکہ سے ‘آبنائے ہرمز’ کو جلد از جلد کھولنے کی درخواست کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری اپنے ایک پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے ابھی ہمیں مطلع کیا ہے کہ وہ ‘تباہی کی حالت’ میں ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہم ‘آبنائے ہرمز’ کو جلد کھول دیں کیونکہ وہ اپنی قیادت کی صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید امید ظاہر کی کہ ایرانی عوام یا انتظامیہ اپنی قیادت کا مسئلہ حل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔