ٹرمپ کا مشیروں کو ایران پر سخت پابندیوں کی تیاری کا حکم
اقتصادی سرگرمیوں کو محدود رکھنے کے لیے بندرگاہوں،شپنگ کے نظام کو مزید سخت کیا جائے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو ہدایت دی ہے کہ ایران کے خلاف طویل المدتی ناکہ بندی کے لیے مکمل تیاری کی جائے تاکہ اس کی معیشت اور تیل کی برآمدات پر دباؤ برقرار رکھا جا سکے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی اقتصادی سرگرمیوں کو محدود رکھنے کے لیے بندرگاہوں اور شپنگ کے نظام کو مزید سخت کیا جائے، تاکہ تیل کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا کی جا سکے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کا مؤقف ہے کہ اگر تنازع سے پیچھے ہٹنے یا عسکری کارروائی سے گریز کرنے کے بجائے ناکہ بندی برقرار رکھی جائے تو یہ زیادہ مؤثر حکمت عملی ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کی گئی حالیہ تجاویز قبول کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔