امریکی مذاکرات کار ایرانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، وائت ہائوس

ٹرمپ صرف اسی صورت میں ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر دستخط کریں گے جو "امریکی قومی سلامتی کو اولین ترجیح" دے گا۔ بیان

               
April 29, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی مذاکرات کار ایرانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، تاہم ایران اس وقت جنگ کے دوران اپنی “قیادت کی صورتحال” کو سنبھالنے کی جدوجہد کر رہا ہے۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک بیان میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے واضح کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ صرف اسی صورت میں ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر دستخط کریں گے جو “امریکی قومی سلامتی کو اولین ترجیح” دے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا صدر ٹرمپ کا موقف بالکل واضح ہے کہ ایران کو کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بیان صدر ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ اس سخت پیغام کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کو معلوم ہی نہیں کہ غیر جوہری معاہدے پر دستخط کیسے کیے جاتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جلد عقل کے ناخن لینے چاہئیں۔