بہتر ہے ایرانی جلد ہوش کے ناخن لیں ، ٹرمپ کی تنبیہ
ایرانوں کو معلوم ہی نہیں کہ جوہری ہتھیاروں سے پاک معاہدے پر دستخط کیسے کیے جاتے ہیں۔
April 29, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر اسلامی جمہوریہ کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد ہوش میں آجائیں۔
انھوں نے لکھا ایران حالات ٹھیک نہیں کر سکتا۔ ایرانوں کو معلوم ہی نہیں کہ جوہری ہتھیاروں سے پاک معاہدے پر دستخط کیسے کیے جاتے ہیں۔امریکی صدر نے تنبیہ کی کہ بہتر ہے کہ وہ جلد ہوش کے ناخن لیں۔
ٹرمپ نے کیپشن کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں انھوں نے بندوق اٹھا رکھی ہے۔
