ایرانی سفارتخانے کے متنازع پیغام پر برطانیہ کا سخت ردعمل ، ایرانی سفیر طلب

رطانیہ میں مقیم ایرانیوں کو ’’وطن کے لیے قربانی‘‘ مہم میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔

               
April 29, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لندن: ایرانی سفارتخانے کے متنازع پیغام پر برطانیہ کا  سخت ردعمل ، ایرانی سفیر کو طلب کر لیا ۔

ایرانی سفارتخانے کے متنازع پیغام پر برطانیہ نے سخت  ردعمل کا اظہار کیا اور لندن میں ایرانی سفیر سید علی موسوی کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے اشتعال انگیز پیغام پر ایرانی سفیر کو طلب کیا، جس میں برطانیہ میں مقیم ایرانیوں کو ’’وطن کے لیے قربانی‘‘ مہم میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔

برطانوی حکومت نے ایرانی سفارت خانے کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور ایران کے سفارتی بیان کو’’ ناقابل قبول‘‘ قرار دے دیا۔