لبنان میں جنگ کے باعث غذائی بحران، 12 لاکھ افراد متاثر

تقریباً ہر چوتھا فرد  اپریل سے اگست 2026 کے دوران بحران کی سطح یا اس سے بھی بدتر غذائی عدم تحفظ کا سامنا کریں گے ، رپورٹ

               
April 29, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

بیروت: اقوامِ متحدہ کے حمایت یافتہ ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں جنگ کے باعث 12 لاکھ سے زائد افراد کو شدید بھوک کا سامنا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام اور لبنان کی وزارتِ زراعت کے مشترکہ بیان کے مطابق تقریباً 12 لاکھ 40 ہزار افراد  یعنی زیرِ جائزہ آبادی کا تقریباً ہر چوتھا فرد  اپریل سے اگست 2026 کے دوران بحران کی سطح یا اس سے بھی بدتر غذائی عدم تحفظ کا سامنا کریں گے۔

یہ صورتحال مارچ میں جنگ شروع ہونے سے پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے، جب اندازاً 8 لاکھ 74 ہزار افراد، یعنی تقریباً 17 فیصد آبادی، شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار تھی۔