جرمن چانسلر ایران جوہری معاملات میں مداخلت کم، روس یوکرین جنگ کے خاتمے پر زیادہ توجہ دیں، ٹرمپ

ملک کے اندرونی مسائل خصوصاً امیگریشن اور توانائی کے شعبے کی بہتری پر کام کرنا چاہیے ، سوشل تروتھ پر بیان

               
April 30, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن  چانسلر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں روس یوکرین جنگ کے خاتمے پر زیادہ توجہ دینی چاہیے  اور اپنے ملک کے اندرونی مسائل خصوصاً امیگریشن اور توانائی کے شعبے کی بہتری پر کام کرنا چاہیے۔

سوشل ٹروتھ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ جرمن قیادت کو اُن کوششوں میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے جو ایران کے جوہری خطرے کے خاتمے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ یہ اقدامات دنیا کو، بشمول جرمنی، مزید محفوظ بنانے کے لیے ضروری ہیں۔ عالمی سلامتی کے لیے ایران کے ممکنہ جوہری ہتھیاروں کے خطرے کا خاتمہ ناگزیر ہے، اور اس سلسلے میں جاری اقدامات وہ اقدامات ہیں جو پہلے ہی کیے جانے چاہیے تھے۔

انھوں نے کہاکہ عالمی امن و استحکام کے لیے ضروری ہے کہ تمام ممالک اپنی ترجیحات درست کریں اور بین الاقوامی خطرات کے تدارک میں تعمیری کردار ادا کریں۔