فیفا صدر کا اعلان۔ایران کے ورلڈ کپ میچز امریکہ میں ہوں گے
ہمیں متحد رہنا ہے اور ہمیں لوگوں کو جوڑنا ہے۔صدر جیانی انفینٹینو کا بیان
فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کا کہنا ہے کہ ایران اس برس ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں ’شرکت کرے گا‘، جو کہ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔
امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے سبب ایرانی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت پر شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔
تاہم فیفا کے صدر کا کہنا ہے کہ ’ایران ضرور امریکہ میں کھیلے گا۔ اس کی وجہ بہت سادہ ہے، ہمیں متحد رہنا ہے۔ ہمیں لوگوں کو جوڑنا ہے۔‘
کینیڈا میں منعقد ہونے والی فیفا کانگریس میں ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج سمیت دیگر حکام کو بھی شریک ہونا تھا، مگر 211 ممالک میں سے ایران ہی وہ واحد ملک تھا جس کے نمائندے وہاں موجود نہیں تھے۔
ایران کی تسنیم ایجنسی نے اس سے قبل رپورٹ کیا تھا کہ ان کا وفد کینیڈا میں امیگریشن حکام کے رویے کے سبب بارڈر کنٹرول سے ہی واپس لوٹ گیا تھا۔
کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ایرانی وفد کے ملک میں داخلے کی اجازت کو ’منسوخ‘ کر دیا گیا تھا۔
کہا جاتا ہے کہ ایرانی فٹبال ایسوسی ایشن کے سربراہ تاج مہدی کے پاسدارانِ انقلاب سے تعلقات ہیں۔
جمعرات کو صدر ٹرمپ سےجب ایران کے فُٹبال ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے حوالے سے پوچھا گیا، تو ان کا کہنا تھا کہ ’اگر جیانی کہتے ہیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔ میرے خیال میں انھیں کھیلنے دینا چاہیے۔