ایران جنگ کو مزید بڑے مارجن سے جیتنا چاہتا ہوں۔ صدر ٹرمپ

اگر ہم ابھی ایران کو چھوڑ دیں تو انھیں تعمیرِ نو میں 20 سال لگیں گ۔ٹرمپ

               
May 1, 2026 · بام دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ ’ہم ایران میں جنگ جیت چکے ہیں‘ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ اسے ’مزید بڑے مارجن سے جیتنا چاہتے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے نیوزمیکس کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ تباہ ہو چکی ہیں اور ملک کی قیادت کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ امریکی انتظامیہ جنگ کے ابتدائی دنوں سے ہ اس طرز کے دعوے یہ کرتی آ رہی ہے۔

سی بی ایس نیوز کے مطابق اپریل کے اوائل میں جنگ بندی کے آغاز تک ایران کے بیلسٹک میزائلوں کے ذخیرے کا تقریباً نصف حصہ اور ان سے منسلک لانچ سسٹمز محفوظ تھے۔

جمعرات کے روز صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ہم نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے۔ اگر ہم ابھی نکل جائیں تو اگر وہ کر پائے تو انھیں تعمیر نو میں 20 سال لگیں گے۔‘ تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کافی نہیں۔

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ ہمیں اس بات کی ضمانت چاہیے کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کریں گے۔