امریکہ کا ایرانی بندرگاہوں کا محاصرہ۔ 45 جہاز واپس موڑ دیئے گئے
امریکی افواج بین الاقوامی سمندری حدود میں مسلسل گشت کر رہی ہیں۔ سینٹکام
May 2, 2026 · بام دنیا
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ اس نے ایران کی بندرگاہوں کے محاصرے کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرنے والے 45 جہازوں کو روک دیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ، جو ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں کی ذمہ دار ہے، کے مطابق امریکی افواج بین الاقوامی سمندری حدود میں مسلسل گشت کر رہی ہیں اور ایران کے خلاف جاری بحری ناکہ بندی پر عملدرآمد یقینی بنا رہی ہیں۔
سینٹ کام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اب تک 45 تجارتی جہازوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ واپس مڑ جائیں یا قریبی بندرگاہ کا رخ کریں تاکہ پابندیوں پر عمل یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے 13 اپریل کو ایران کی بندرگاہوں کے خلاف بحری ناکہ بندی نافذ کی تھی۔