ایران نے جوہری پروگرام کو بھی مذاکرات میں شامل کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی، العربیہ کا دعویٰ

ایران نے یورینیم کی افزودگی کو 3.5 فیصد کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

               
  May 3, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایران نے جوہری پروگرام کو بھی مذاکرات میں شامل کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ یہ ایران، امریکہ مذاکرات میں ایک بڑی پیشرفت ہے کیونکہ اس سے پہلے ایران اس موضوع کو مذاکرات میں شامل کرنے پر رضا مند نہیں تھا۔ ایران کا موقف تھا کہ پہلے آبنائے ہرمز پر مذاکرات کیے جائیں جب کہ جوہری پروگرام کے معاملے کو بعد کیلئے رکھا جائے۔

العربیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اس بات پر رضامندی ظاہر کردی ہے کہ وہ اپنے افزودہ یورینیم کو ویپن گریڈ سے نیچے لائے گا۔ ایران نے یورینیم کی افزودگی کو 3.5 فیصد کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

ایران نے اس بات پر بھی رضا مندی ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے موجودہ افزودہ یورینیم کو بتدریج کم کرے گا۔