دوسرا ایرانی سپرٹینکر امریکی نگرانی سے بچتے ہوئے انڈونیشیا پہنچ گیا

لومبوک آبنائے سے گزرتا ہوا ریاؤ جزائر کی جانب رواں،متعدد ٹینکرز کی نقل و حرکت جاری

               
  May 4, 2026 · بام دنیا

آئل شپنگ کی نگرانی کرنے والے ادارے ٹینکر ٹریکر ڈاٹ کام کے مطابق ایران کا دوسرا بڑا سپر ٹینکر امریکی بحریہ کی نگرانی سے بچتے ہوئے انڈونیشیا کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا ہے۔

ادارے نے بتایا کہ “دریا” نامی ویری لارج کروڈ کیریئر اس وقت آبنائے لومبوک سے گزر رہا ہے اور ریاؤ جزائر کی جانب بڑھ رہا ہے۔ یہ ٹینکر اپریل کے وسط میں بھارت کو تقریباً 18 لاکھ 80 ہزار بیرل ایرانی خام تیل پہنچانے کی کوشش میں ناکام رہا تھا۔

ٹینکر ٹریکر کے مطابق بعد ازاں یہ جہاز جنوب کی طرف بڑھتا دیکھا گیا، جبکہ اسی دوران دیگر ایرانی جہازوں کو امریکی بحریہ کی جانب سے واپس ایران بھیجا جا رہا تھا۔ اب یہ جہاز اپنے طے شدہ مقام کی طرف رواں دواں ہے۔

یہ پیش رفت ایک روز بعد سامنے آئی جب ادارے نے بتایا تھا کہ “ہیوج” نامی ایک اور ایرانی سپر ٹینکر، جو تقریباً 19 لاکھ بیرل تیل لے جا رہا ہے، بھی امریکی نگرانی سے بچ کر لومبوک آبنائے میں داخل ہو چکا ہے اور ریاؤ کی جانب بڑھ رہا ہے۔