متحدہ عرب امارات: ہنگامی الرٹ کے بعد صورتحال ‘محفوظ’ قرار، معمولاتِ زندگی بحال

یہ واضح نہیں کہ یہ انتباہی پیغام بھیجے جانے کی وجہ کیا تھی۔

               
  May 4, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

دبئی: متحدہ عرب امارات (UAE) کے حکام نے پیر کے روز دبئی اور دیگر ریاستوں میں مقیم شہریوں کے موبائل فونز پر ایک نیا ہنگامی پیغام بھیجا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ اب صورتحال “مکمل طور پر محفوظ” ہے اور شہری اپنے روزمرہ کے معمولات دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل جاری کیے گئے پہلے الرٹ میں شہریوں کو ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر کھلے مقامات اور کھڑکیوں سے دور رہنے اور قریبی محفوظ عمارتوں میں پناہ لینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

تاہم، وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ دوسرے پیغام میں کہا گیا ہے کہ آپ کے تعاون کا شکریہ۔ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ صورتحال فی الحال محفوظ ہے۔ آپ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اپنی معمول کی سرگرمیاں بحال کر سکتے ہیں۔

یہ واضح نہیں کہ یہ انتباہی پیغام بھیجے جانے کی وجہ کیا تھی۔

یو اے ای