آبنائے ہرمز سے کوئی جہاز نہیں گزرا، امریکی دعویٰ جھوٹ قرار ، پاسداران انقلاب
خطے کے تمام سمندری راستے ان کی مسلسل نگرانی میں ہیں ، پاسداران انقلاب
فائل فوٹو
تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کے گزرنے سے متعلق امریکی دعوؤں کو “سراسر جھوٹ” قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی خبر رساں ایجنسی ‘تسنیم’ نے پاسدارانِ انقلاب کا ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران اس اہم آبی گزرگاہ سے کوئی بھی تجارتی جہاز یا آئل ٹینکر نہیں گزرا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے “پروجیکٹ فریڈم” کے تحت دو امریکی پرچم بردار تجارتی جہازوں نے ایرانی ناکہ بندی کے باوجود آبنائے ہرمز کو کامیابی سے عبور کر لیا ہے۔
IRGC نے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے تمام سمندری راستے ان کی مسلسل نگرانی میں ہیں اور کسی قسم کی نقل و حمل ریکارڈ نہیں کی گئی۔
ایرانی بیان میں مزید کہا گیا کہ پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی جہاز کو “سخت نتائج” کا سامنا کرنا پڑے گا اور اسے فیصلہ کن طریقے سے روکا جائے گا۔