فجیرہ میں پیٹرولیم تنصیبات پر ڈرون حملے میں 3 بھارتی شہری زخمی
زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ، اسپتال ذرائع
فائل فوٹو
فجیرہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے پیٹرولیم انڈسٹریل زون پر ہونے والے ایک مبینہ ڈرون حملے میں تین بھارتی شہری زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع اور میڈیا آفس کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کے زخموں کو “درمیانی نوعیت” کا قرار دیا گیا ہے۔
فجیرہ میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کے بعد پیٹرولیم سائٹ پر آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر قابو پانے کے لیے سول ڈیفنس کی ٹیمیں فوری طور پر روانہ کر دی گئیں۔ حکام کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ خبروں اور افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے صرف سرکاری ذرائع سے فراہم کردہ معلومات پر بھروسہ کریں۔
فجیرہ میڈیا آفس کے مطابق اس حملے کا الزام ایران پر عائد کیا گیا ہے۔