ایرانی میزائل حملوں کا خدشہ: دبئی اور شارجہ جانے والی پروازیں معطل

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور شارجہ ایئرپورٹ کی جانب آنے والی متعدد پروازوں کو قریبی محفوظ مقامات کی طرف موڑ دیا گیا ۔

               
  May 4, 2026 · بام دنیا

دبئی : ایران کی جانب سے ممکنہ ڈرون اور میزائل حملوں کے خطرے کے پیش نظر متحدہ عرب امارات (UAE) کے اہم ہوائی اڈوں، بشمول دبئی اور شارجہ، کے لیے پروازوں کا سلسلہ روک دیا گیا ہے۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ Flightradar24 کے مطابق پیر کی شام دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور شارجہ ایئرپورٹ کی جانب آنے والی متعدد پروازوں کو فضا میں ہی روک دیا گیا یا قریبی محفوظ مقامات کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

دبئی آنے والی کئی بین الاقوامی پروازیں، جن میں ایمریٹس اور فلائی دبئی شامل ہیں، کو عمان یا دیگر خلیجی ممالک کی طرف ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، متحدہ عرب امارات کا فضائی دفاعی نظام کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ پر ہے۔