متحدہ عرب امارات کا ایرانی حملوں پر شدید احتجاج ، جوابی کارروائی کا انتباہ

عالمی برادری ایران کے اس غیر ذمے دارانہ رویے اور اشتعال انگیزی کا نوٹس لے ، یو اے ای

               
  May 4, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے ایران کی جانب سے کیے گئے حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے واضح کیا ہے کہ وہ ان “بزدلانہ” حملوں کا جواب دینے کا “مکمل اور جائز قانونی حق” محفوظ رکھتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے سرکاری بیان کے مطابق، ایران کی جانب سے کیے گئے یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کی ایک خطرناک کوشش ہیں۔

 ان حملوں کو ملکی خود مختاری اور شہریوں کی زندگیوں کے لیے براہ راست خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ یو اے ای نے واضح کیا کہ وہ اپنی سرحدوں اور مفادات کے تحفظ کے لیے کسی بھی ضروری اقدام سے گریز نہیں کرے گا۔

عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایران کے اس غیر ذمہ دارانہ رویے اور اشتعال انگیزی کا نوٹس لے۔