ایرانی حملے کے بعد یو اے ای میں امریکی شہریوں کو الرٹ جاری
صورتحال کے پیشِ نظر غیر ضروری امریکی عملے کو عارضی طور پر منتقل کر دیا گیا
ایرانی حملے کے بعد متحدہ عرب امارات میں قائم امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
سفارتخانے کے مطابق سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر غیر ضروری امریکی عملے کو عارضی طور پر منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابوظبی اور دبئی میں ویزا سروسز کو بھی عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات موجودہ حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر کیے گئے ہیں۔
بیان میں امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور سیکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھیں۔ سفارتخانے نے مزید کہا کہ حالات معمول پر آنے کے بعد خدمات بحال کر دی جائیں گی۔