ایرانی حملوں کے باوجود امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز عبور کرنے میں کامیاب

یو ایس ایس ٹرکسن اور یو ایس ایس میسن پر میزائل، ڈرون اور کشتیوں سے حملے

               
  May 5, 2026 · بام دنیا

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ کے دو ڈسٹرائرز نے ایرانی حملوں کو پسپا کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کامیابی سے عبور کر لیا اور خلیج میں داخل ہو گئے۔
ایک امریکی دفاعی عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ یو ایس ایس ٹرکسن اور یو ایس ایس میسن کو گزر کے دوران مسلسل حملوں کا سامنا رہا، جن میں ایران کی جانب سے چھوٹی کشتیوں، میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اس دوران اپاچی ہیلی کاپٹروں اور دیگر فوجی طیاروں نے جنگی جہازوں کو فضائی تحفظ فراہم کیا۔ یہ خبر امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز نے دی۔