ایرانی جزیرے قشم۔ بندرعباس میں زور دار دھماکوں کی آوازویں۔گھر لرز اُٹھے

’بندرعباس میں دو زور دار دھماکوں کی آواز سُنائی دی۔ ایرانی شہریوں کی تصدیق

               
  May 5, 2026 · بام دنیا

’ایرانی جزیرے ’قشم‘ اور ساحلی علاقے ’بندرعباس‘ میں متعدد شہریوں نے زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے، جو ان کے بقول ’جنگ کے زمانے میں ہونے والے بم دھماکوں‘ سے مشابہ تھیں۔

وحید آن لائن کو موصول ہونے والے پیغامات کے مطابق یہ دھماکے سوموار اور منگل کی درمیانی شب سنے گئے۔

ایک شہری نے بتایا کہ ’بندرعباس میں دو زور دار دھماکوں کی آواز سُنائی دی یہ آواز بالکل ویسی ہی تھی کہ جیسی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ایران کی کشیدگی کے دوران سُنائی دی جاتی رہی۔
یہ دھماکے اس قدر شدید تھے کہ ان سے گھروں کے در و دیوار تک لرز اُٹھے۔