غزہ پر اسرائیلی ڈرون حملہ۔ ایک فلسطینی شہید۔ متعدد زخمی

2023 سے اب تک 72 ہزار 612 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ غزہ وزارت صحت

               
  May 5, 2026 · بام دنیا

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق منگل صبح غزہ شہر کے علاقے العیون میں ایک گروہ کو نشانہ بناتے ہوئے اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شخص شہید ہو گیا۔
طبی ذرائع نے وفا کو بتایا کہ اس حملے میں کئی افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے پیر کے روز بتایا کہ اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 72 ہزار 612 افراد شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 172 ہزار 457 افراد زخمی ہیں۔ مزید ہزاروں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔