ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے سخت قواعد متعارف
جہازوں کو پہلے ایک مخصوص ای میل کے ذریعے ہدایات فراہم کی جائیں گی
ایران نے امریکہ کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت کو کنٹرول کرنے کے لیے نیا نظام نافذ کر دیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اس نئے طریقہ کار کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو پہلے ایک مخصوص ای میل کے ذریعے ہدایات فراہم کی جائیں گی، جن میں راستے کے قواعد و ضوابط واضح کیے جائیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان ہدایات پر مکمل عمل درآمد کے بعد ہی جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی جائے گی، جبکہ اس اقدام کا مقصد خطے میں بحری ٹریفک کو منظم اور نگرانی کو مزید سخت بنانا ہے۔
یاد رہے کہ ایران پہلے ہی حالیہ علاقائی کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز میں جہاز رانی پر سخت پابندیاں عائد کر چکا ہے، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر اس اہم بحری گزرگاہ کی صورتحال پر تشویش میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔