چین ایران مذاکرات: آبنائے ہرمز کھولنے۔جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور

بیجنگ مں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات

               
  May 6, 2026 · بام دنیا

بیجنگ میں چین اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں دو بڑے امور ایجنڈے میں شامل ہیں: جنگ بندی کو برقرار رکھنا اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا۔
رپورٹس کے مطابق چین اس بحری گزرگاہ کی بندش پر پہلے بھی تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے اور اسے عالمی تجارت کے لیے خطرناک قرار دیتا ہے، تاہم اب بیجنگ ایران پر بھی زور دے رہا ہے کہ وہ اس اہم راستے کو کھلا رکھے۔
ذرائع کے مطابق چین ایران سے یہ بھی بات کرے گا کہ اگر آبنائے ہرمز بند رہتی ہے تو وہ تہران کو کس حد تک سیاسی اور سفارتی حمایت فراہم کرے گا، خاص طور پر اقوام متحدہ میں ممکنہ پابندیوں کے خلاف مؤقف کے حوالے سے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ بیجنگ سے یہ وضاحت بھی چاہتے ہیں کہ چین اور امریکہ کے درمیان ملاقات میں بیجنگ کیا مؤقف اپنائے گا اور آیا وہ واشنگٹن کے ساتھ کسی ممکنہ سمجھوتے کی طرف جائے گا یا نہیں۔
اس کے بدلے میں چین بھی ایران سے اس بات کی یقین دہانی چاہتا ہے کہ وہ اہم سفارتی ملاقاتوں سے قبل کسی جارحانہ یا غیر متوقع اقدام سے گریز کرے گا۔