امریکہ، ایران مذاکرات کی بحالی کی کوششیں، وزیرداخلہ کی جنرل احمد وحیدی سے ملاقات

خطے کی صورتحال اور ایران، امریکہ  مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

May 20, 2026 · بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

تہران: امریکہ ، ایران مذاکرات کی بحالی کی کوششوں کے سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک بار پھر اہم پیغام لے کر ایران پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کی پاسداران انقلاب کے جنرل احمد وحیدی سے ملاقات ہوئی۔ خطے کی صورتحال اور ایران، امریکہ  مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے تہران میں ایرانی ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے یہ دوسری ملاقات ہے۔وفاقی وزیرداخلہ کا ایک ہفتے میں یہ دوسرا دورۂ تہران ہے۔