مذاکرات کا محور صرف جنگ کا خاتمہ ہے۔ یورینیئم پر بات نہیں ہوئی۔ایرانی وزارت خارجہ

مذاکرات کی تفصیلات کے بارے میں درست معلومات مجاز حکام۔مذاکراتی ٹیم کے ترجمان دینگے۔ بقائی

May 22, 2026 · بام دنیا

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس مرحلے پر مذاکرات کا مرکز صرف لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے پر ہے۔

انھوں نے واضح کیا کہ جوہری مسائل کے بارے میں میڈیا میں کیے جانے والے دعوے، بشمول افزودہ مواد یا افزودگی کی بحث، محض میڈیا کی قیاس آرائیاں ہیں اور ان میں خام خیالی ہے۔

اسماعیل بقائی ان قیاس آرائیوں کا حوالہ دے رہے ہیں جو جمعرات کو ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے بعد پیدا ہوئی ہیں۔

بقائی نے واضح کیا کہ ’مذاکرات کی تفصیلات کے بارے میں درست معلومات مجاز حکام اور مذاکراتی ٹیم کے ترجمان فراہم کریں گے۔

امریکی صدر نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخیرے کے بارے میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا تھا کہ ’ہمیں یہ مل جائے گا، ہمیں اس کی ضرورت نہیں، ہمیں یہ نہیں چاہیے۔ ہم اسے حاصل کرنے کے بعد شاید اسے تباہ بھی کر دیں گے، لیکن ہم انھیں حاصل نہیں کرنے دیں گے۔