ایران جنگ کے باعث تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت معطل ہوگئی۔امریکی حکام

تائیوان کو اسلحہ فروخت میں تاخیر پر امریکی سینیٹ میں تشویش

May 22, 2026 · بام دنیا

امریکی بحریہ کے قائم مقام سیکرٹری ہنگ کاؤ نے امریکی سینیٹ کو بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے باعث امریکا نے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت عارضی طور پر روک دی ہے۔

یہ بات انہوں نے ریپبلکن سینیٹر مِچ میک کونل کے سوال کے جواب میں سینیٹ کی سماعت کے دوران کہی۔

میک کونل نے کہا کہ امریکہ نے تائیوان کو ہتھیار خریدنے کی ترغیب دی تھی، لیکن اچانک اس عمل میں توقف کیوں آیا؟ اس پر تائیوانی حکام کیا کہہ رہے ہیں؟

ہنگ کاؤ نے جواب دیا کہ ان کی تائیوانی حکام سے کوئی براہ راست بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ غیر ملکی فوجی فروخت پہلے بھی کی گئی ہے، تاہم اس وقت ترجیح “ضروری اسلحہ ذخائر” کو برقرار رکھنا ہے کیونکہ موجودہ صورتحال میں امریکی فوجی ضروریات کو یقینی بنانا اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہتھیاروں کی فروخت دوبارہ کب شروع ہوگی، اس کا فیصلہ انتظامیہ کرے گی۔

سینیٹر میک کونل نے اس صورتحال کو “انتہائی تشویشناک” قرار دیا۔