آبنائے ہرمز میں ٹول نظام پر امریکہ ایران سفارتی معاہدہ ممکن نہیں۔مارکو روبیو

آئندہ چند دنوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔ امریکی وزیر خارجہ

May 22, 2026 · بام دنیا

امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اگر ایران آبنائے ہرمز میں ٹول (فیس) لینے کا نظام نافذ کرتا ہے تو امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی معاہدہ ممکن نہیں رہے گا۔

روبیو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی اس طرح کے نظام کے حق میں نہیں ہے اور یہ ناقابلِ قبول ہوگا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ وزیر خارجہ نے کہا کہ ’اگر ایران اس راستے پر چلتا رہا تو یہ نہ صرف معاہدے کو مشکل بنا دے گا بلکہ عالمی سطح پر خطرہ بھی بن جائے گا اور یہ مکمل طور پر غیرقانونی عمل ہوگا۔‘

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔

روبیو نے مزید کہا کہ کچھ مثبت اشارے ضرور نظر آ رہے ہیں، لیکن وہ زیادہ پُرامید ہونے سے گریز کر رہے ہیں اور آئندہ چند دنوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔