جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے۔ امدادی کارکن جاں بحق۔ 4 زخمی

جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون کارروائیوں سے کشیدگی مزید بڑھ گئی

May 22, 2026 · بام دنیا

جنوبی لبنان کے ضلع صور میں اسرائیلی ڈرون حملوں کے نتیجے میں ایک امدادی کارکن جاں بحق جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔

لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ حملے برج رحال، دیر قانون النہر اور العباسیہ کے سنگم پر کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پہلا حملہ ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنا کر کیا گیا، جبکہ دوسرا حملہ اس وقت ہوا جب امدادی کارکن زخمی موٹر سائیکل سوار کو نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔

خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو صور کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔