مذاکرات میں جوہری معاملہ زیر بحث نہیں۔ ایرانی ترجمان
تہران کی توجہ جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہے، اسماعیل بقائی
May 25, 2026 · بام دنیا
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران ملک کے لیے بہترین حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تہران نے “دشمن” کو جواب دینے کے وقت کا تعین خود کیا، جیسا کہ ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے۔
اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ اس مرحلے پر مذاکرات میں جوہری مسئلہ زیر بحث نہیں ہے اور ایران کی توجہ جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہے۔