ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار محمد باقر غالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی قطر پہنچ گئے

قمذاکرات کا بنیادی محور آبنائے ہرمز کی صورتحال اور ایران کے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخائر ہیں،الجزیرہ نیوز

May 25, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایران کے اعلیٰ سطح سفارتی وفد نے ممکنہ امریکہ ایران معاہدے کے سلسلے میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اہم مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی اعلیٰ مذاکرات کار محمد باقر غالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

الجزیرہ نیوز کے مطابق مذاکرات کا بنیادی محور آبنائے ہرمز کی صورتحال اور ایران کے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخائر ہیں، جبکہ خطے میں جاری کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ایرانی مرکزی بینک کے گورنر بھی وفد کا حصہ ہیں، جو ممکنہ حتمی معاہدے کے تحت ایران کے منجمد مالیاتی اثاثوں کی رہائی سے متعلق امور پر بات چیت کر رہے ہیں۔

سفارتی حلقوں کے مطابق یہ مذاکرات خطے میں استحکام، بحری سلامتی اور اقتصادی پیش رفت کے لیے اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔