ایران کے ساتھ معاہدہ اب بھی ممکن ہے۔ امریکی وزیر خارجہ
نازک جنگ بندی مزید غیر مستحکم ہو چکی ہے۔ مارکو روبیو
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ اب بھی ممکن ہے۔
منگل کے روز امریکی وزیر خارجہ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی فوج نے جنوبی ایران پر نئے حملے کیے ہیں اور نازک جنگ بندی مزید غیر مستحکم ہو چکی ہے۔
انڈیا کے سرکاری دورے کے دوران جے پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ’آج قطر میں مذاکرات جاری تھے، دیکھنا ہوگا کہ کوئی پیش رفت ہو سکتی ہے یا نہیں۔ میرا خیال ہے کہ زیادہ وقت دستاویزات کے متن میں استعمال ہونے والے الفاظ اور اصطلاحات کی درستی پر صرف ہوتا ہے، اس لیے اس میں چند دن لگیں گے۔
انھوں نے مزید کہاکہ ’صدر نے اس کام کو انجام دینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ وہ یا تو ایک اچھا معاہدہ حاصل کریں گے یا کوئی معاہدہ نہیں کریں گے۔
آبنائے ہرمز کے کھولے جانے پر زور دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’جو کچھ وہاں ہو رہا ہے، وہ غیر قانونی ہے اور قواعد کے خلاف ہے۔ یہ دنیا کے لیے عدم استحکام کا باعث ہے اور ناقابل قبول ہے۔