جنوبی ایران میں امریکی حملوں کے دعوؤں پر تہران کی خاموش
آبنائے ہرمز میں ایرانی کشتیوں کو نشانہ بنانے کا امریکی دعویٰ
آبنائے ہرمز واقعہ: انڈیا کا ایران سے سخت احتجاج، گہری تشویش کا اظہار
ایران کے دارالحکومت تہران کی جانب سے جنوبی ایران میں امریکی حملوں کے دعوؤں پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
ایرانی سرکاری اور دیگر میڈیا ادارے وسیع پیمانے پر یہ خبر نشر کررہے ہیں کہ بندر عباس میں تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ تاہم رپورٹس میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دھماکے خود بندر عباس میں ہوئے یا ان کی آوازیں سمندر سے سنائی دیں۔
ایرانی حکام نے امریکی دعوؤں کی نہ تو تردید کی ہے اور نہ ہی تصدیق، جبکہ واقعے کی تفصیلات بھی جاری نہیں کی گئیں۔
امریکہ کا دعویٰ ہے کہ ایرانی میزائل لانچرز اور کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق متعلقہ کشتیاں آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کررہی تھیں، جس کے بعد کارروائی کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں میں ایرانی حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق باضابطہ بیان جاری کیے جانے کا امکان ہے۔