ٹرمپ کی دعوت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے سے پاکستان نے انکار کردیا، ایرانی میڈیا

اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور فلسطین کے حق میں اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

May 26, 2026 · بام دنیا
ٹرمپ کی دعوت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے سے پاکستان نے انکار کردیا، ایرانی میڈیا

ٹرمپ کی دعوت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے سے پاکستان نے انکار کردیا، ایرانی میڈیا

پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ پیش رفت ایک وسیع علاقائی سفارتی منصوبے کا حصہ تھی، جس میں غزہ کی تعمیر نو اور مشرق وسطیٰ میں سیز فائر معاہدوں سے متعلق امور بھی شامل تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور فلسطین کے حق میں اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی خارجہ پالیسی دو ریاستی حل پر مبنی ہے، جس کے تحت فلسطینی ریاست کے لیے بیت المقدس کو دارالحکومت تصور کیا جاتا ہے۔

یہ پیش رفت مبینہ طور پر خطے میں جاری سفارتی کوششوں اور ابراہیم معاہدوں کی توسیع کے لیے ایک چیلنج قرار دی جا رہی ہے۔