تہران کو طاقت کی پوزیشن سے مذاکرات کرنا چاہییں۔ ابراہیم رضائی
ایران جنگ کا فاتح ہے، سفارتکار مضبوط مؤقف اپنائیں۔ ایرانی رکن پارلیمنٹ
May 26, 2026 · بام دنیا
ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان اور رکن اسمبلی ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ تہران کی نمائندگی کرنے والے سفارتکاروں کو امریکہ کے ساتھ ثالثی مذاکرات میں طاقت کی پوزیشن سے بات کرنی چاہیے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ “اس جنگ کا حتمی فاتح ہمیشہ بہادر ایرانی قوم رہی ہے اور رہے گی۔
ابراہیم رضائی نے مزید کہا کہ دشمن کے سامنے جھکنا اسے مزید جارح بناتا ہے اور اس سے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران کو اپنے بنیادی اصولوں اور ریڈ لائنز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔