امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دروازہ دوبارہ بند نہیں ہونا چاہیے۔چین
طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں۔ ترجمان چینی وارت خارجہ
چین نے کہا ہے کہ اس کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ مسائل کے حل کا صحیح راستہ بات چیت اور مذاکرات ہیں، طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں۔
یہ بات چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِینگ نے گزشتہ روزمعمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ جب بات چیت کے دروازے کھلے ہیں تو انہیں دوبارہ بند نہیں ہونا چاہیے، صورتحال کو پرامن رکھنے کے رجحان کو مستحکم کرنا چاہیے، سیاسی حل کی سمت پر قائم رہنا چاہیے اور بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے تمام فریقین کی تشویش کا حل نکالنے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جلد بحری راستہ دوبارہ کھولنا چاہیے اور بین الاقوامی برادری کی آواز پر مثبت جواب دینا چاہیے، عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنا چاہیے۔ دیرپا اور مکمل طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے اور مشرق وسطیٰ کے حالات کو جلد امن اور استحکام کی جانب لانا چاہیے۔