قشم کے قریب امریکی ڈرون مار گرایا گیا۔ ایرانی فوج کا دعویٰ
ایرانی خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق فوج نے ڈرون کی نشاندہی کے بعد فوری کارروائی کی
May 30, 2026 · بام دنیا
ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خلیج فارس میں واقع جزیرہ قشم کے قریب ایک امریکی ڈرون طیارے کا سراغ لگا کر اسے تباہ کر دیا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون کی نقل و حرکت کی نگرانی کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے نشانہ بنایا گیا۔
تاہم امریکی حکام کی جانب سے اس دعوے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔