ایک ارب ڈالر مالیت کے ایرانی کرپٹو کرنسی اثاثے ضبط

جو بھی پابندیاں ہٹائی جائیں گی، وہ بتدریج ہٹائی جائیں گی۔ امریکی وزیر خزانہ

May 30, 2026 · بام دنیا

امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایک ارب ڈالر مالیت کے ایرانی کرپٹو کرنسی اثاثے ضبط، ایران پر عائد پابندیوں میں کسی بھی قسم کی نرمی مرحلہ وار اور بتدریج کی جائے گی۔

ریگن نیشنل اکنامک فورم میں گفتگو کے دوران، جب ان سے ایران کی ناکہ بندی کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے جواب دیا کہ ’جو بھی پابندیاں ہٹائی جائیں گی، وہ بتدریج ہٹائی جائیں گی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ امریکی حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی معاشی مہم کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالر مالیت کے ایرانی کرپٹو کرنسی اثاثے ضبط کر لیے ہیں۔