لبنان سے فائر کیے گئے متعدد میزائل اسرائیل نے مار گرانے کادعویٰ
شمالی اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، ایک پروجیکٹائل کفر وردیت کے علاقے میں گرا
May 30, 2026 · بام دنیا
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان سے شمالی اسرائیل کی جانب داغے گئے متعدد پروجیکٹائلز کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔
اس سے قبل شمالی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان سے فائر کیے گئے کئی پروجیکٹائلز کو راستے میں ہی مار گرایا گیا، تاہم ایک پروجیکٹائل شمالی اسرائیل کے علاقے کفر وردیت میں آ گرا۔
فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم اسرائیلی فوج نے یہ واضح نہیں کیا کہ فائر کیے گئے پروجیکٹائلز ڈرون تھے یا راکٹ تھے۔