دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے 1.5 ٹریلین ڈالر کی تاریخی سرمایہ کاری کی جائے گی۔پیٹ ہیگستھ

دفاع پر کم خرچ کرنے والے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کا انداز بدل جائے گا،امریکی وزیر دفاع

May 30, 2026 · بام دنیا

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ رواں سال دفاعی شعبے میں 1.5 ٹریلین ڈالر کی “نسلوں پر محیط سرمایہ کاری” کرنے جا رہے ہیں۔
شنگری لا ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ امریکہ اس وقت اپنی دفاعی صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانے کے لیے تاریخی سطح کی قومی صنعتی متحرک کاری کے عمل سے گزر رہا ہے، جس کا مقصد دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔
امریکی اتحادی ممالک سے خطاب کرتے ہوئے ہیگستھ نے کہا کہ انہیں اپنے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا کم از کم 3.5 فیصد دفاعی اخراجات کے لیے مختص کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن مستقبل میں ان ممالک کو ترجیح دے گا جو دفاعی ذمہ داریوں میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ جو اتحادی ممالک دفاعی اخراجات میں مطلوبہ اضافہ نہیں کریں گے، ان کے ساتھ امریکا کے تعلقات اور تعاون کے انداز میں واضح تبدیلی آسکتی ہے۔
ہیگستھ نے کہا، “جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ امریکی ٹیکس دہندگان کی سخاوت سے مسلسل فائدہ اٹھاتے رہیں گے، وہ سن لیں کہ اب وہ دن ختم ہو چکے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہ پالیسی محض ایک انتخاب نہیں بلکہ اسٹریٹجک ضرورت ہے۔