مشرقِ وسطیٰ میں امریکی افواج بدستور چوکس اورتعینات ہیں۔ سینٹکام

امریکی مرکزی کمان نے گشت پر مامور ایف-16 طیارے کی تصویر بھی جاری کر دی

May 30, 2026 · بام دنیا

امریکی مرکزی کمان (سینٹکام) نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج بدستور موجود ہیں اور خطے کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
سینٹکام، جو مشرقِ وسطیٰ سمیت کئی خطوں میں امریکی فوجی کارروائیوں کی نگرانی کرتی ہے، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی فورسز پورے خطے میں مکمل طور پر مستعد اور چوکس ہیں۔
بیان کے ساتھ سینٹکام نے ایک ایف-16 لڑاکا طیارے کی تصویر بھی جاری کی، جس کے بارے میں کہا گیا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں معمول کی گشتی پرواز کے دوران فضائی نگرانی انجام دے رہا تھا۔