ایران نے کروز میزائل داغنے کی صلاحیت رکھنے والی تیز رفتار جنگی کشتی متعارف کرا دی
"27 رجب" نامی بحری جہاز 185 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے سفر کر سکتا ہے
May 31, 2026 · بام دنیا
ایران نے کروز میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھنے والی اپنی جدید تیز رفتار جنگی کشتی کی رونمائی کر دی ہے۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق “27 رجب” نامی اس نئی بحری کشتی کی رونمائی تہران کے انقلاب اسکوائر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ جنگی کشتی 100 ناٹس (تقریباً 185 کلومیٹر فی گھنٹہ) تک رفتار حاصل کر سکتی ہے اور اسے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل داغنے کی صلاحیت سے لیس کیا گیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اس جدید کشتی کی شمولیت ایران کی بحری عسکری صلاحیتوں اور دفاعی طاقت کی ایک نئی علامت سمجھی جا رہی ہے۔