ایران سے معاہدے میں جلدی نہیں۔ ٹرمپ کا اعلان

اگر معاہدہ نہ ہوا تو معاملہ دوسرے طریقے سے ختم کریں گے۔ امریکی صدر

May 31, 2026 · بام دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے میں جلدی میں نہیں ہیں۔

فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایک ’’بہترین معاہدہ‘‘ کرے گا، اور اگر ایسا نہ ہوا تو ’’ہم واپس جا کر اسے فوجی طور پر ختم کر دیں گے‘‘۔ ان کے مطابق وہ معاہدہ کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ اس سے ’’بہت سی جانیں بچ سکتی ہیں‘‘ اور اس کے ذریعے ’’آبنائے ہرمز فوری طور پر کھولی جا سکتی ہے۔

انہوں نے ایران کی قیادت کو ’’انتہائی سخت مذاکرات کار‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ آہستہ آہستہ اپنے مقاصد حاصل کر رہا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اس میں وقت لگتا ہے، میں جلدی میں نہیں ہوں۔ اگر آپ جلدی کریں گے تو اچھا معاہدہ نہیں کر سکیں گے۔ ہم آہستہ آہستہ مگر یقین کے ساتھ وہ حاصل کر رہے ہیں جو ہم چاہتے ہیں، اور اگر نہ ملا تو ہم اسے کسی اور طریقے سے ختم کر دیں گے۔