خطے میں امن کا قیام مذاکرات اور اعتماد سے مشروط ہے۔ایرانی صدر
پائیدار امن کے لیے باہمی اعتماد اور سنجیدہ مذاکرات ضروری ہیں۔ ایرانی صدر
May 31, 2026 · بام دنیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پائیدار امن کیلئے باہمی اعتماد اور سنجیدہ مذاکرات ناگزیر ہیں۔
ایرانی صدر کی امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے مسعود پزشکیان نے کہا کہ وہ ایران نے ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کو موقع دیا، ان کا کہنا ہے جنگ اور علاقائی کشیدگی کے خاتمے کے لئے باعزت فریم ورک کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو بھی حقیقی سیاسی عزم دکھانا ہوگا، واشنگٹن عالمی قوانین کی پاسداری کرے۔