ایران کے ساتھ ڈیل ہونے پر آبنائے ہرمزکھول دی جائے گی۔پیٹ ہیگستھ
اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ ایران کس چیز کا انتخاب کرتا ہے
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہاکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار ہے، جب ایران کے ساتھ ڈیل ہوگی تو آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی۔
امریکی وزیرجنگ نے سنگاپور میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ ایران کس چیز کا انتخاب کرتا ہے، ڈیل ہو گئی تو آبنائے ہرمز ایک ٹول فری راستہ ہو گا جسے ساری دنیا استعمال کر سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ فی الوقت امریکہ اس بات کے لیے تیار ہے کہ اگر جنگی کارروائی دوبارہ کرنی پڑے تو کرے گا لیکن مجھے اعتماد ہےکہ امریکا ایک ایسی ڈیل حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا جو امریکی عوام کے مفاد میں ہوگی۔
امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ایران یہ کہنا چاہتا ہے کہ آبنائے ہرمز اس کے کنٹرول میں ہے لیکن پس منظر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہےکہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول امریکہ کے پاس ہے۔