امریکہ کا ایران میں فوجی و ریڈار تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ
امریکی حملے میں ایرانی زمینی کنٹرول اسٹیشن تباہ ہوئے۔ سینٹ کام کا دعویٰ
June 1, 2026 · بام دنیا
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے کہا ہے کہ اس نے اس ہفتے کے آخر میں ایرانی شہر گوروک اورجزیرہ قشم پر واقع ریڈار اور فوجی تنصیبات پر “دفاعی کارروائیاں” کی ہیں۔
سینٹکام نے اپنے ایکس (X) پر بیان میں کہا کہ یہ کارروائیاں “خود دفاع میں” کی گئیں اور ان کا مقصد ایران کی “جارحانہ کارروائیوں” کا جواب دینا تھا، جن میں بین الاقوامی پانیوں میں ایک MQ-1 ڈرون کو گرانا بھی شامل ہے۔
بیان کے مطابق امریکی افواج نے ایرانی فضائی دفاعی نظام، ایک زمینی کنٹرول اسٹیشن اور دو خودکش ڈرونز کو نشانہ بنا کر تباہ کیا، جو سمندری راستوں سے گزرنے والے جہازوں کے لیے واضح خطرہ تھے۔