ایران معاہدہ امریکہ کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

تہران معاہدہ چاہتا ہے، مستقبل کی ڈیل اچھی ہوگی۔ امریکی صدر

June 1, 2026 · بام دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق صورتحال پر ایک نیا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں ہونے والا معاہدہ “امریکہ اور ہمارے ساتھ کھڑے ممالک کے لیے فائدہ مند ہوگا”۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ‘‘ پر جاری بیان میں کہا کہ تہران “حقیقت میں معاہدہ کرنا چاہتا ہے” اور جو بھی ڈیل طے پائے گی وہ “امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے بہتر ہوگی”۔

ٹرمپ نے اپنے ملک کے اندر موجود ناقدین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ان کی پالیسیوں کے بارے میں “منفی انداز میں چہ مگوئیاں” کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “بس آرام سے بیٹھیں، آخر میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا—ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے!”