اسرائیلی کارروائیاں ناقابلِ قبول اور وحشیانہ ہیں۔ لبنانی صدر

عوام کی مشکلات اور مصائب کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ جوزف عون

June 1, 2026 · بام دنیا

لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کی ’وحشیانہ اور ناقابلِ قبول جارحیت‘ کا سامنا کر رہا ہے۔

صدر عون نے یہ بیان اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کے خلاف حملوں میں شدت آنے اور تاریخی اور سٹریٹجک اہمیت کے حامل قلعے پر قبضے کے بعد دیا۔

ایکس پر جاری اپنے پیغام میں صدر عون نے اسرائیلی کارروائی کی شدید مذمت کی اور عہد کیا کہ وہ لبنانی عوام، خصوصاً جنوبی لبنان کے رہائشیوں کی مشکلات اور مصائب کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

دوسری جانب لبنان کی صورتحال پر غور کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج نیویارک میں منعقد ہونے والا ہے۔

یہ اجلاس ایسے وقت میں طلب کیا گیا ہے جب اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے شقیف قلعے پر قبضے کو تنازع کے رخ میں ’اہم اور بنیادی تبدیلی‘ قرار دیا ہے۔