پاکستان کی سلامتی کونسل میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔عاصم افتخار
June 2, 2026 · بام دنیا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کے حملے خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ پائیدار امن صرف مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، جبکہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
عاصم افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔