اسرائیلی حملے نہ رکے تو امریکہ سے مذاکرات روک دیں گے۔ ایران

ایران کا اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

June 2, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر اور چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے لبنان کے ہم منصب نبیہ بری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گفتگو کے دوران باقر قالیباف نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو ایران نہ صرف امریکہ کے ساتھ مذاکرات معطل کر دے گا بلکہ ان حملوں کے خلاف بھرپور انداز میں مؤقف اپنائے گا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے “مزاحمت پائندہ باد”، “وطن کا دفاع پائندہ باد” اور ایران و لبنان کے عوام کے درمیان بھائی چارے کے تسلسل کو سراہتے ہوئے پیغامات بھی شیئر کیے۔